Sun. Oct 17th, 2021

اس تحریر میں رزق کے حوالے سے ایک ایسی تسبیح کا عمل پیش کیاجارہا ہے کہ اگر آپ یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیں اس تسبیح کا ذکر کرنا شروع کردیں ورد کرنا شروع کردیں تو فرشتے جھولیاں بھر بھر کر آپ کو رزق دیں گے بوریاں بھر بھر کر آپ کو رزق دیں گے اور جیسے ہی آپ اس تسبیح کو پڑھنا شروع کردیں گے آپ کے لئے غیب سے رزق کا انتظام ہوجائے گا

سب سے پہلی بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں ہر تکلیف ہر آزمائش ہر مصیبت میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین رکھیں ہر خوشی اور ہر غمی اللہ کی طرف سے ہی آتی ہے اسی لئے جب بھی کوئی پریشانی آئے کوئی مصیبت آئے تو اللہ کو یاد کرنا شروع کردیں جو لوگ اللہ کے ساتھ بندگی شکر اور صبر کے ذریعے جُڑے رہتے ہیں اور بندوں کے ساتھ احسان کا رویہ رکھتے ہیں. اللہ کے بندوں کے ساتھ محبت سے پیش آتے ہیںان سے پیار کرتے ہیں تو یقین کیجئے اللہ ان کی غیب سےمدد کرتا ہے اور ان کے معاملات عزت سے انجام پاتے رہتے ہیں جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ فرشتوں کو خالق کائنات نے ایسا بنایا ہے کہ وہ ناکھاتے ہیں اور نہ ہی پیتے ہیں سارے فرشتوں کی اللہ تعالیٰ نے ڈیوٹیاں لگائے رکھی ہیں جیسا کہ حضرت جبرائیلؑ کو تمام فرشتوں کا کا سردار بھی کہا جاتا ہے بارش برسانے والا الگ فرشتہ ہوتا ہےجان روح قبض کرنے والا الگ فرشتہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبروں تک پیغامات پہنچانے والا الگ فرشتہ ہوتا ہے اور اسی طرح روزی یعنی رزق دینے والا بھی الگ فرشتہ ہوتا ہے جس کی اللہ پاک نے ڈیوٹی لگائی ہوتی ہے جو اللہ کے بندوں کو رزق پہنچاتا ہے رزق دینے والی ذات تو صرف اللہ ہے آگے اللہ پاک نے اپنے فرشتوں کی ڈیوٹیاں لگائی ہوتی ہیں جو اس کے بندوں کے معاملات کو بخوبی انجام تک پہنچاتے رہتے ہیں

تو اس تحریر میں ایک ایسی تسبیح کے عمل کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اگر آپ لوگ اس تسبیح کا عمل ابھی پڑھنا شروع کردیں گے تو آپ کے لئے اللہ پاک غیب سے رزق کا بندوبست فرمادیں گے وہ تسبیح کونسی ہے وہ تسبیح ذہن نشین کرلیجئے کہ اللہ پاک کے اسم مبارک ہیں جب بھی آپ کو رزق کی کمی پیش آجائے آپ کے ہاتھ خالی ہوجائیں گھر میں بے روزگاری پیداہوجائے

آپ کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہ ہو اور صرف اللہ کی مدد کا انتظار کرنا چاہیں تو آپ لوگ یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیجئے وہ تسبیح ہے یا حی یا قیوم یا وھاب یارزاق یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیجئے اور پھر معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھئے کہ جیسے ہی آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر اس تسبیح کا ورد کرناشروع کردیں گے تو پھر کچھ نہ پوچھئے کہ آپ کے رزق کی پریشانی ایسے ختم ہوجائے گی کہ اللہ پاک کے حکم سے فرشتہ رزق لے کر آپ کے پاس پہنچ جائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

By Dailyn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *